ملتان ‘چورگھر کا صفایا کر نے پر معافی نامہ لکھ گئے
ملتان(کرائم رپورٹر)چوری کی انوکھی واردات ،چور گھر کا صفایا کر گئے اور گھر کی دیوار پر معافی نامہ بھی لکھ گئے۔تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی بینک منیجر نے بی زیڈ کے علاقہ میں قائم ایک نجی ہاوسنگ کالونی میں گھر لیا اور سامان شفٹ کیا جہاں گزشتہ روز نامعلوم افراد داخل ہوئے اور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کاسامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔نامعلوم افراد نے گھر کی دیوار پر تحریر کیا کہ وہ چور نہیں ہیں مجبوری میں یہ کا م کررہے ہیں انہیں معاف کر دیا جائے۔شہری کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کر دی ہے۔