کسی کو این آر او نہیں دیا، بجٹ کے بعد مہنگائی مزید کم ہوگی: سومرو
حیدرآباد(آئی این پی) وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کوئی این آر او نہیں دیا، مہنگائی کم ہوگئی ہے، اگلے بجٹ میں بہت بہتری ہوگی۔ قاسم آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا چینی بحران پر جو بھی انکوائری رپورٹ آئی پبلک کریں گے۔ جہانگیر ترین سے متعلق انہوں نے کہا تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ساتھ ہیں سائیڈلائن نہیں آئندہ بجٹ کے بعد مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔