گورنر خیبر پی کے کی منظوری کے بعد 5 یونیورسٹیوں میں نئے وائس چانسلرز تعینات
پشاور(اے پی پی)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی منظوری کے بعد محکمہ اعلی تعلیم کی جانب سے صوبہ کی 5 یونیورسٹیوں میں نئے وائس چانسلرز تعینات کر دئیے گئے‘گورنر خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے وائس چانسلرز تعیناتی کے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دئیے‘نئے تعینات ہونیوالے وائس چانسلرز میں پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد گومل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر جوہرعلی خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک، پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب لکی مروت یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی وویمن یونیورسٹی صوابی،پروفیسر ڈاکٹر طاہر آئی خان ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سایئنس اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں‘مذکورہ تمام وائس چانسلرز کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔