• news

سعودی عرب: آپریشن جاری مزید 20شہزادے گرفتار

ریاض (آئی این پی) سعودی عرب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی احمد بن عبدالعزیز کی گرفتاری کے بعد ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے حکم پر مزید 20شہزادوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے خلاف اقدام کے الزام کے ساتھ شاہی خاندان کے مزید20 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار کئے جانے والے افراد میں پرنس احمد کے بیٹے نائف بن احمد بن عبدالعزیز سابقہ ولی عہد پرنس محمد بن نائف اور ان کے سوتیلے بھائی نواف بھی شامل ہیں۔ خبر میں دعوی کیا گیا ہے کہ ولی عہد پرنس محمد کے حکم سے گرفتار کئے گئے دیگر شہزادوں پر بغاوت کے لئے امریکیوں سمیت غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ رابطے میں ہونے کا الزام ہے۔ گرفتاری کے حکم نامے کے نیچے شاہ سلمان کے دستخط بھی موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن