• news

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ یکم جولائی کو بن جائیگا‘ بلاول حکومت نہیں گرا سکتے‘فضل الرحمن کا دھرنا حکومت کیلئے لمحہ فکریہ نہیں: جہانگیر ترین

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے کہا کہ یکم جولائی کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بن جائے گا۔ بلاول بھٹو تو حکومت نہیں گرا سکتے مجھے ڈر ہے خود ہی نہ گر جائیں۔ عمران خان روایتی سیاستدان نہیں پاکستان میں تبدیلی آ رہی ہے اور لوگ خوش ہیں۔ دوسرے ممالک سے بھی لوگ پاکستان آ رہے ہیں۔ پاکستان کا نیشنل امیج بہتر ہو رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کا ہونا اچھی بات ہے۔ مولانا فضل الرحمن خود نہیں جانتے کس کی بات کر رہے ہیں۔ ان کا جو دل کرتا ہے وہ کہہ دیتے ہیں انجوائے کیا کریں۔اسلام آبادسے آئی این پی کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ ق لیگ میں تحریک انصاف کا کوئی رہنما شامل نہیں ہوا۔ مولانا فضل الرحمان کو اپنا بھی پتہ نہیں ہوتا۔ مولانا کا دھرنا حکومت کے لیے لمحہ فکریہ نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن