افغانستان کا صدر ’’میں‘‘ اشرف غنی، عبداللہ عبداللہ آج الگ الگ حلف اٹھائیں گے
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کا صدر بننے کیلئے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ میں تنازع جاری ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ آج پیر کو الگ الگ تقریبات میں صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان صدارتی تنازعہ پر تبصرہ میں کہا ہے کہ افغان حکومت 10مارچ کے بین الافغان مذاکرات کیلئے تیار نظر نہیں آتی۔ دونوں افغان رہنمائوں میں شدید اختلاف ہے اور صدارتی حلف برداری کی دو تقریبات ہو رہی ہیں۔ افغان رہنما حلف برداری کی بجائے بین الافغان مذاکرات پر توجہ دیں۔ دونوں رہنما باہمی اختلافات بھلا کر ملک میں امن کیلئے کام کریں۔