8سالہ بچی نے مودی کی جانب سے دیا جانے والا اعزاز ٹھکرادیا
نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی آٹھ سالہ بچی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے دئیے جانے والے اعزاز کو ٹھکرادیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق آٹھ سالہ بچی لسی پریا کْنجْم کا تعلق بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور سے ہے۔ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف آواز بلند کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔انھیں سنہ 2019 میں بچوں کے عالمی امن کے انعام نے نوازا گیا تھا۔اسی سلسلے میںٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا گیا کہ لسی پریا کْنجْم ایک ماحولیاتی امور کی کارکن ہیں۔ سال 2019 میں انھیں ڈاکٹر اے پی جے عبد ال کلام چلڈرین ایوارڈ، عالمی امن کا انعام اور انڈیا کے امن کے انعام سے نوازا گیا۔ کیا آپ ان کے جیسی کسی کو جانتی ہیں؟ ہمیں بتائیے۔بھارتی حکومت کی اس ٹوئٹ کے جواب میں لسی پریا نے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ یہ اعزاز قبول نہیں کر سکتی ہیں۔انھوں نے اس بارے میں لگاتار کئی ٹوئٹس کیں اورکہاکہ سیاسی مفادات کے لیے ان کا استعمال نہ کیا جائے۔