کراچی: ریسکیو آپریشن مکمل، مزید 6 نعشیں مل گئیں، ہلاکتیں 27 ، 51 زخمی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے گولیمار میں گرنے والی عمارت کا ملبہ 95 فیصد تک اٹھا لیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ واقعہ میں 27 افراد جاں بحق اور 51 زخمی ہوئے۔ اب ملبے میں کسی کے دبے ہونے کا امکان نہیں جدید مشینری کے ذریعے پہلے لوگوں کو نکالنے کو ترجیح دی۔ عمارت گرنے کی وجہ ناقص بنیادیں اور زائد تعمیرات ہیں۔ گرنے والی عمارت نے تین عمارتوں کو نقصان پہنچایا تھا۔قبل ازیںگولیمار میں منہدم ہونے والی رہائشی عمارتوں کے ملبے سے ماں اور بچے سمیت مزید 6 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی۔ 5 مارچ کو رضویہ سوسائٹی کے قریب گولیمار نمبر 2 میں تین رہائشی عمارتیں گر گئی تھیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ملنے والا کیش اور قیمتی سامان واپس کردیا گیا ہے جس میں پرائز بانڈ بھی شامل ہیں۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں عمارت گرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ملنے والی3 نعشوں کی شناخت سفیان‘ سہیل اور زبیدہ خاتون کے ناموں سے کی گئی ہے۔c