• news

تاجر حکومتی مشینری میںریڑھ کی ہڈی‘ مسائل ترجیحاً حل ہونے چاہئیں: پرویز الٰہی

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے ملاقات کی اور تاجروں کو درپیش مسائل خصوصاً شناختی کارڈ کی شرائط کے حوالے سے اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اسمبلی فلور پر حاجی مقصود بٹ مرحوم کے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر سپیکر چودھری پرویزالٰہی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حاجی مقصود بٹ مرحوم تاجروں کے پسندیدہ صدر تھے، وہ حکومت اور تاجر برادری کے درمیان پل کا کام سرانجام دیتے تھے، یہی وجہ تھی کہ تاجر برادری نے حکومتی خزانے میں بروقت ٹیکس جمع کروا کے معیشت کو مضبوط کیا۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری حکومتی مشینری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن