ریاست مدینہ کے تقاضے
مکرمی! آج کل پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا بہت ذکر کیا جاتا ہے جوکہ بہت اچھی بات ہے اگر عمل ہو تو کیونکہ ریاست مدینہ کے خلیفہ اول کے بیت المال سے وظیفہ مقرر کرنے کا مرحلہ آیا تو خلیفہ اول نے فرمایا کہ مزدور کی ایک یوم کی اجرت کے برابر میں بیت المال سے وظیفہ لوں گا۔ خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے فرمایا ا کہ اگر اس میں میرا گزارا نہ ہوا تو مزدور کی اجرت بڑھا دینا۔ خلیفہ دوئم نے فرمایا کہ اگر دجلہ کے کنارے کتا پیاسا مر گیا تو عمرؓ کو جواب دینا پڑے گا۔ اس لئے ریاست مدینہ کے ثمرات حقیقی طور پر عوام تک پہنچانے کیلئے باتیں نہیں عمل کیا جائے۔(محمد شفیع چدھڑ، پاہڑیانوالی، منڈی بہائوالدین)