• news

قاسم سلیمانی کے جانشین اسماعیل قاآنی کی شام میں آمد کا انکشاف

تہران (این این آئی)ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں میں سرگرم القدس ملیشیا کے نئے سربراہ اور مقتول قاسم سلیمانی کے جانشین اسماعیل قاآنی کو حالیہ ایام میں شام میں دیکھا گیا ہے۔ ان کے شام کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا اور ایرانی اور شامی اپوزیشن کی ترجمان آن لائن ویب سائٹس پر شائع کی گئی ہیں۔ایران کی نیوزایجنسی کے مطابق جنرل قاآنی کو شام میں جنگ کے محاذ پر دیکھا گیا تاہم جگہ اور تاریخ کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ایرانی اپوزیشن کا کہنا تھا کہ جنرل قاآنی مغربی حلب میں ایرانی ملیشیائوں کے ساتھ دیکھے گئے ہیں۔ حالیہ ایام میں حلب میں نبل اور الزھراء قصبوں میں لبنانی حزب اللہ کے جنگجوئوں کی سرگرمیوں میں القدس ملیشیا کے سربراہ کو بھی وہاں پردیکھا گیا ہے۔ایرانی رجیم کے ترجمان ویب سائٹس پر اسماعیل قاآنی کے ساتھ دیکھے جانے والے دوسرے لیڈر کی شناخت محمد علی بوزادروری ہیں۔ وہ ایران کی اسلامی مشاورتی ایسوسی ایشن کے سابق رکن ہیں۔ ان دونوں کو جنوب مغربی حلب میں 'خان طومان' کے مقام پر دیکھا گیا۔ایک اخباری ذریعے نے محمد علی بوزادوری کے حوالے سے بتایاکہ ان کی یہ تصاویر تین فروری کو لی گئی تھیں۔اس تصویر میں اسماعیل قاآنی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن