• news

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی مستعفی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی مستعفی ہو گئے۔ پی ایم آفس اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا۔زبیر گیلانی مستعفی ہونے والے تیسر ے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہیں۔ انہوں نے جولائی 2019ء میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ زبیر گیلانی اور مشیر سرمایہ کاری میں اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔ عبدالرزاق داؤد کو سرمایہ کاری بورڈ سے زیادہ توقعات تھیں۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے استعفیٰ کی تصدیق کرتے کہا کہ زبیر گیلانی نے اپنی مصروفیات کے باعث استعفیٰ دیا۔ ہماری معاشی ٹیم بہت بڑی ہے۔ تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔ چاہتے ہیں کہ شبر زیدی واپس آئیں لیکن ان کی صحت اجازت نہیں دیتی۔

ای پیپر-دی نیشن