ایس پی حیدر آباد کے تبادلہ کا نوٹس الیکشن کمشن نے سیکرٹری سندھ سے وضاحت طلب کر لی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے ایس پی حیدر آباد سید عامر عباس حیدر آباد کا تبادلہ کرنے کا نوٹس لے لیا اور چیف سیکرٹری سندھ سے تبادلہ کا نوٹیفیکیشن منسوخ کرنے حکم دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے چھ مارچ کو سید عامرعباس شاہ کو حیدر آباد سے تبدیل کر کے تیس روز کی چھٹی پر جانے والے ایس پی عمر کوٹ اعجازاحمدشیخ کی جگہ تعینات کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس نوٹیفیکیشن کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سے وضاحت طلب کر لی ہے اور مذکورہ نوٹیفکیشن کو فوری طور پر اسے منسوخ کرنے حکم جاری کر دیا ہے۔