• news

امریکہ نے د شمن کو ازخود نشانہ بنانے والی آبدوز کی تیاری شروع کر دی

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی بحریہ کی جانب سے بعض دستاویز منظرِعام پر آئی ہیں جس کے تحت وہ ایک ایسی روبوٹک آبدوز بنانے پر کام کررہی ہے جو مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے تحت کام کرے گی اور ازخود اپنے ہدف کو تباہ بھی کرسکے گی۔اس منصوبے کو کلاز کا نام دیا گیا ہے اور دستاویز کے مطابق اس میں جدید ترین سینسر، سونار سسٹم اور الگورتھم ہوگا جسکی بدولت یہ اپنے اہداف بالخصوص کسی دشمن آبدوز کو ازخود تباہ بھی کرسکے گی لیکن حیرت انگیز طور پر اسے ایکو وائجر کا بے ضرر نام دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن