• news

عمران فاروق قتل کیس: سری لنکا سے حاصل ملزموں کا ریکارڈ عدالت میں پیش

اسلام آباد (نامہ نگار) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی رہنما عمران فاروق کے قتل کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی )ایف آئی اے( نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سری لنکا سے حاصل ملزمان کا امیگریشن ریکارڈ پیش کرتے ہوئے شواہد مکمل ہونے کا بیان جمع کرا دیا ہے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے مقدمے کی سماعت کی۔ایف آئی اے نے ملزمان کا سری لنکا سے حاصل امیگریشن ریکارڈ عدالت میں جمع کرا یا۔سری لنکن حکام نے باہمی قانونی معاونت کے تحت دیے گئے جواب میں کہا ہے کہ قتل کے دوسرے دن 17 ستمبر 2010 کو ملزمان کولمبو پہنچے اور وہاں صرف ایک ہی دن قیام کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق سری لنکا سے واپسی پر ملزم خالد شمیم نے ائر پورٹ پر ملزموں کو وصول کیا۔

ای پیپر-دی نیشن