انصاف کی فراہمی ، مقدمات نمٹانے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لارہے ہیں : چیف جسٹس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مقدمات کو نمٹانے اور انصاف کی فراہمی کیلئے تمام تر کاوشیں بروے کار لائی جا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ بار کے وفدکی چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سپریم کورٹ بار کو درپیش مسائل بارے چیف جسٹس کو آگاہ کیا گیا۔ بار نے رجسڑیوں میں مقدمات کے مقرر ہونے کا زلسٹ جاری ہونے سے متعلق مسائل سے آگا ہ کیا۔ وفد نے مقدمات کی جلد سماعت کی درخواستوں ،اور سپلیمنٹری کازلسٹ بارے مسائل پر بھی چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں چیف جسٹس نے وفد سے گفتگو کرتے ہوے کہاکہ برانچ رجسڑیوں میں بینچز مقدمات کے بیک لاک ختم کرنے کیلئے بنائے جا رہے ہیں مجوزہ کازلسٹ کو ایک ماہ پہلے جاری کردیا جائے گا۔ وکلا کو مقدمات کو ترتیب دینے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی جائے گی۔ جلد سماعت کی درخواستوں کو بھی مناسب احکامات کے ساتھ نمٹایا جارہی ہیں مقدمات کو نمٹانے اور انصاف کی فراہمی کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔ بار وفد نے مسائل بیٹھ کر سننے کیلئے وقت دینے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔