مہمند جلسہ‘ وزیراعظم کو روائتی پگڑی پہنائی گئی‘ ثانیہ نشتر کا پشتو میں خطاب
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کو جلسہ عام سے خطاب سے قبل روایتی پگڑی (لنگی) پہنائی گئی۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان مہمند میں جلسہ عام سے خطاب کے لئے پہنچے تو عوام کی بڑی تعداد نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا۔ جلسہ سے خطاب سے پی ٹی آئی رہنما ساجد خان نے وزیراعظم کو روایتی پگڑی بھی پہنائی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پشتو میں خطاب کیا۔ پیر کو احساس کفالت پروگرام کے حوالے سے مہمند میں جلسہ عام سے اردو کے علاوہ پشتو میں بھی خطاب کیا اور احساس پروگرام کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔