نوائے وقت نے تحریک پاکستان اور تعمیر ملت میں نمایاں کردار ادا کیا: وسیم اختر
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) کراچی کے میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ یہ بات میرے لئے انتہائی باعث مسرت ہے کہ روزنامہ نوائے وقت اپنی اشاعت کے 80 برس مکمل کر رہا ہے جو ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ روزنامہ نوائے وقت نے گزشتہ آٹھ دہائیوں میں ایک نظریاتی اخبار کے ناطے تحریک پاکستان اور تعمیر پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کے لیے قابل قدر اور شاندار خدمات انجام دی ہیں اور حق وسچ کی پاسداری کرتے ہوئے گزشتہ 80 سالوں میں پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے جس طرح آواز بلند کی اسے تمام حلقوں میں قدر اور پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح روزنامہ نوائے وقت کراچی شہر کے حوالے سے جن بلدیاتی مسائل کی نشاندہی کرتا ہے اس سے ہمیں شہریوں کے مسائل کی نہ صرف آگاہی ہوتی ہے بلکہ ان کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھی مدد ملتی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ روزنامہ نوائے وقت ہمیشہ کی طرح قومی صحافت میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ روزنامہ نوائے وقت کے 80 سال کی اشاعت کی تکمیل پر میں اپنی جانب سے اور کراچی کے شہریوں کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ماضی کی طرح آئندہ بھی روزنامہ نوائے وقت اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ میں روزنامہ نوائے وقت کے ایڈیٹرز‘ رپورٹرز اور تمام عملے کو روزنامہ نوائے وقت کی اشاعت کے 80 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میری دعا ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح دنیا صحافت میں روزنامہ نوائے وقت اپنا مقام برقرار رکھے ( آمین)