ہو ر کوئی ساڈے لائق‘کراچی کی درگت بنانے والے ڈنک کا پنجابی میں ویڈیو پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز بین ڈنک نے کراچی کنگز کے باولرز کو مار مار کر بھرکس نکال دیا اور لاہور قلندرز کو ایک تاریخی کامیابی سے ہمکنار کروانے میں سب سے اہم ترین کردار ادا کیا تاہم اب انہوں نے پنجاب میں ایسا پیغام جاری کر دیاہے کہ سن کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی ، انہوں نے پنجاب میں کہا کہ ’’ ہور کوئی ساڈے لائق ‘‘۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری نمبر پر دھکیلتے ہوئے اپنی پوزیشن قدرے مستحکم کر لی۔