جونیئر قومی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری پرل کونٹیننٹل لاہور جونیئر قومی رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ 2020 ء اختتام پذیر ہو گئی۔ پنجاب ٹینس اکیڈمی باغ جناح لاہور میں کھیلی جانے والی چیمپئین شپ میں گذشتہ روز مختلف کیٹگریز کے فائنل مقابلے ہوئے جن میں بوائز انڈر 18 فائنل فیضان فیاض نے حمزہ جواد کو شکست دیکر جیت لیا۔ بوائز انڈر 18 ڈبل فائنل میں فیضان فیاض اور عبدالحنان خان نے کامیابی حاصل کی۔ لڑکیوں کے انڈر 18 فائنل میں شمزہ دوراب نے اشتفیلا عارف کو شکست دیکر ٹائٹل جیتا۔ بوائز انڈر 16 فائنل بلال عاصم کے نام رہا۔ بوائز انڈر 14 فائنل میں بلال عاصم نے کامیابی سمیٹی۔ بوائز / گرلز انڈر 12 فائنل میں حسنین علی رضوان نے ہانیہ منہاس کامیاب رہیں۔