• news

شہبازتتلہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ایس ایس پی مفخر عدیل گلگت سے گرفتار

لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہباز تتلہ ایڈووکیٹ کے اغوا و اندھے قتل کی واردات میں اہم پیشرفت ۔ ایس ایس پی مفخر عدیل کو حراست میں لے لیا گیا۔ سی ای اے پولیس نے گلگت سے گرفتار کر کے لاہور منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی۔ انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر اپنے قریبی دوست کو ساتھیوں کے ہمراہ ملکر قتل کرنے والے ایس ایس پی مفخر عدیل گرفتار ہے۔ شہباز تتلہ ایڈووکیٹ اغوا سمیت قتل کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی تاہم پہلے سے گرفتار شریک ملزماں کہ بیانات کہ بعد آج عدالت میں پیش کرتے ہوئے ریمانڈ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی مفخر عدیل پر شہباز تتلہ ایڈووکیٹ کو مبینہ طور پر قتل کرنے کہ بعد لاش کو تیزاب میں ضائع کر کے گندے نالے میں پھینک دینے کا انکشاف ہوا تھا جس کو ایس ایس پی مفخر عدیل کہ قریبی دوست اسد بھٹی نے پولیس کو خود شامل تفتیش ہو کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز تتلہ اغوا و قتل کیس کوحقائق کی روشنی میں میرٹ پر یکسو کیا جارہا ہے۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایس ایس پی مفخر عدیل نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی مفخر عدیل نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا۔ مفخر عدیل نے اعترافی بیان میں کہا کہ قتل ذاتی رنجش پر کیا۔ شہباز تتلہ کے قتل کے بعد پہلے گوجرانوالہ گیا۔ گوجرانوالہ میں دو روز قیام کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ اسلام آباد میں دو دن قیام کے بعد گلگت بلتستان چلا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن