کرونا‘ باجماعت نمازیں ادا نہ کی جائیں عراقی رہنما آیت اﷲ سیستانی کا فتویٰ
بغداد (نوائے وقت رپورٹ) عراق کے روحانی رہنما آیت اﷲ علی سیستانی نے فتویٰ دیا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر باجماعت نمازیں ادا نہ کی جائیں۔ کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کے باعث مجمع پر پابندی لگے تو سختی سے عمل کیا جائے کیونکہ مجمع کے باعث کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔