یمن: اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری، زہریلے مواد سے ہزاروں افراد کینسر میں مبتلا
صنعا(آئی این پی)امریکہ اور سعودی عرب سمیت اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں کی مسلسل بمباری اور زہریلی مواد پھیلنے کیوجہ یمن میں کینسر جیسے مہلک امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ یمن کے داخلی معاملات اور صحت کے امور پر تحقیقات کرنےوالے ایک ادارے نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یمن میں مختلف انواع کی مہلک بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔کینسر کے بارے یمن کے قومی ادارے کے مطابق اتحادی ممالک کی جانب سے یمن پر لشکر کشی کے بعد 20سے 25ہزار یمنی مریضوں میں کینسر کی تشخیص ہوگئی ہے۔