• news

ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دینگے: برطانوی وزیر خارجہ

ویانا(این این آئی)برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک ریپ نے کہاہے کہ ان کا ملک ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔ ایران کو اس کے اقدامات اور اس کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران شام ، عراق اور آبنائے ہرمز میں اپنے اقدامات کی وجہ سے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کررہا ہے۔ ایرانی حکومت کو خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر نے کی کوششوں سے باز رہنا چاہیے۔ انہوں نے شام میں بشارالاسد رجیم کو شام میں کشیدگی کا اصل سبب قرار دیا اور کہا کہ برطانیہ شام میں بحران کا باعث بننے والے نظام کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ڈومینک ریپ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سعودی قیادت سے ویژن 2030 اور دونوں فریقین کے مابین تجارتی مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں ایرانی خطرات سے نمٹنے بارے میں سعودی عرب سے بھی مشاورت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن