• news

مالٹا نے اٹلی سے تمام سفری رابطے منقطع کر دیئے:تمام شہری اٹلی سے واپس آ جائیں، آسٹریا کی ہدایات

ویانا+ولیٹا(انٹرنیشنل ڈیسک)مالٹا نے اٹلی کے ساتھ تمام تر سفری رابطے روکنے کا اعلان کیا ہے۔ والیٹا حکومت نے اعلان ملک میں کرونا وائرس کے چوتھے مریض کی تصدیق کے بعد کیا گیا۔ وزیراعظم روبرٹ ابیلا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مالٹا اور اٹلی کے درمیان تمام پروازیں بند کی جا رہی ہیں۔علاوہ ازیںآسٹریا کی حکومت نے اٹلی میں موجود اپنے تمام شہریوں سے کہا کہ وہ فوری طور پر وطن واپس پہنچ جائیں۔ اٹلی کی حکومت ممکنہ طور پر ملکی سطح پر لاک ڈاو¿ن کا ارادہ رکھتی ہے۔ اٹلی یورپ میں کرونا وائرس سے شدید ترین متاثرہ ملک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن