مسلح گروپوں کے راہ راست پرآنے تک جنگ بندی نہیں کریں گے:لیبیا فوج
پیرس /طرابلس (این این آئی )لیبیا کی نیشنل آرمی کے سربراہ جنرل خلیفہ حفترنے کہا کہ جب تک مسلح گروپوں کے راہ راست پر آنے تک جنگ بندی نہیں کرینگے ۔عرب ٹی وی کے مطابق فرانس کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں خلیفہ حفتر کا کہنا تھا کہ لیبیا میں جنگ بندی کےلئے طرابلس کے عسکری گروپوں کو ہتھیار پھینکنا ہوںنگے۔میکرون نے بیان میں کہا کہ خلیفہ حفتر نے یقین دلایا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔