• news

گھڑ دوڑ ڈوپنگ سکینڈل ،2رجن سے زائد افراد پر فرد جرم عائد

لاہور(سپورٹس ڈیسک) گھڑ دوڑ ڈوپنگ سکینڈل میں دودرجن سے زائد افراد پرفرد جرم عائد کردی گئی۔ ملزموں میں دنیا کی مہنگی ترین گھڑ دوڑ جیتنے والے امریکی گھوڑے کا ٹرینر بھی شامل ہے۔گھڑ دوڑ ڈوپنگ سکینڈل کے تمام ملزموں پرممنوعہ ادویات کے استعمال،سمگلنگ سمیت چار مختلف الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ملزموں میں 27ٹرینرز،ویٹرنری سٹاف،ادویات کے سپلائرز اور انڈسٹری سے منسلک دیگر افراد شامل ہیں۔امریکی پراسیکیوٹرز کے مطابق سعودی عرب میں رواں ماہ کے آغاز پردنیا کی مہنگی ترین ریس جیتنے والے گھوڑے میکسیمم سکیورٹی کا ٹرینر جیسن سرویز بھی ملزموں میں شامل ہے جس نے اپنے گھوڑے کو ممنوعہ طاقت بخش ادویات کھلائیں۔میکسیم سکیورٹی نے پہلی سعودی ریس جیت کر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم جیتی تھی۔تمام ملزموں کو رواں ہفتے فیڈرل کورٹ میں پیش کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن