بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر ہر دل افسردہ، مودی سرکار بند کروائے: ایرانی مجلس خبرگان
تہران(آ ن لائن ) ایران کی مجلس خبرگان نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم رکوائے جائیں اور ان کا قتل عام بند کیا جائے۔ایرانی مجلس خبرگان نے کہا ہم بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے یہ کہا بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور املاک کو نقصان پہنچائے جانے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ایرانی مجلس خبرگان کی جانب سے کہا گیا ہے مسلمانوں کی املاک اور مساجد کو نقصان پہنچائے جانے پر دل گرفتہ ہیں، نئی دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام پر ہر دل افسردہ ہے۔ یہ قتل عام اس وقت شروع ہوا جب امریکی صدر بھی بھارت کے دورے پر تھے مگر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر بھارتی میڈیا نے مکمل بلیک آوٹ کیا۔ایرانی مجلس خبرگان کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کو اکسانے میں بھارتی حکومتی اہلکار ملوث ہیں۔