• news

کچھ بھی ناممکن نہیں لیکن فوری فارورڈ بلاک نہیں بن رہا‘ نشاط ڈاہا

لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ناراض (ن) لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے اپنے پارٹی قائدین کو چیلنج کیا ہے کہ اگر ان میں جرات ہے تو پارٹی سے نکال کر دکھائیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے (ن) لیگ کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ملاقات کرنے والوں کو فنڈز دے دیئے ہیں، جتنے فنڈز مانگے اتنے ہی مل گئے۔ ہمارے خلاف کارروائی کرنا اتنا آسان نہیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ کوئی کارروائی کرسکیں، پارٹی قیادت میں جرات ہے تو انہیں نکال کر دکھائیں۔ (ن) لیگ میں فارورڈ بلاک بننے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر نشاط ڈاہا نے کہا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں لیکن ابھی فوری طور پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، ابھی تو وزیراعلیٰ کو فنڈز اور حلقے کے مسائل کے حل کے لئے ملے ہیں، ارکان اکیلے اکیلے وزیراعلیٰ سے مل رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے 20 کے قریب ارکان پنجاب اسمبلی وزیر اعلی سے الگ الگ ملاقات کرچکے ہیں لیکن وہ سامنے نہیں آرہے۔

ای پیپر-دی نیشن