• news

نیپرا: بجلی کی قیمت میں رد وبدل سے متعلق درخواستوں کی سماعت 25 مارچ کو کریگا

اسلام آباد (اے پی پی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرف سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں رد وبدل سے متعلق درخواستوں کی سماعت 25 مارچ کو کرے گی۔ نیپرا ذرائع کے مطابق ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے سنٹرل پارو پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے ذریعے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواستیں جمع کرائی ہیں اور اس سلسلہ میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن