• news

طیارہ گرنے کی اطلاع پر ایوان سوگوار

اسلام آباد (قاضی بلال) قومی اسمبلی کے اجلاس میںاچانک پاک فضائیہ کے ایف سولہ طیارہ کے گرنے کی اطلاع سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دی جس سے ایوان سوگوار ہوگیا۔ ایوان میں چینی چوری کے بارے میں شواہد بھی پیش کئے گئے بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ والوںکی شوگرملوں سے لاکھوں بوریاں برآمد ہوئیں جو منافع کمانے کی غرض سے چھپائی گئیں تھیں۔ جہانگیرترین پر الزامات صرف اورصرف پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کیلئے لگائے جاتے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں زرعی معیشت کی صورتحال پر بحث کا آغاز کردیا گیا، بحث 9 گھنٹے تک جاری رہے گی۔ ملک کی مجموعی زرعی معیشت پر بحث کرانے کیلئے تحریک وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی۔ اس موقع پر ن لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ایوان میں وزرا موجود نہیں آپ بحث کرا رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران مرتضیٰ جاوید عباسی نے کورم پوائنٹ آئوٹ کرنے کی دھمکی دیدی۔کورم کا مسئلہ ایوان کی کارروائی میں رہا لیکن اس بار اپوزیشن نے صرف نظر کر دیا اور اجلاس کو جاری رہنے دیا۔ کرونا وائرس کے باعث مہمانوں کے داخلہ پر پابندی عائد کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن