• news

لاپتہ افراد کمشن کا اجلاس : خیبر پی کے متعدد کیسز کا جائزہ

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) لاپتہ افراد کمشن کا اجلاس چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدارت میں ہوا۔ لاپتہ افراد بالخصوص خیبرپی کے میں شدت پسندی کے عرصہ کے دوران لاپتہ ہونے والے متعدد افراد کے کیسز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت دفاع، وزارت داخلہ، وزارت انسانی حقوق، خیبرپی کے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن