• news

پی ایس ایل: کراچی کنگز کے عامر یامین انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آل راؤنڈر عامر یامین ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020ء سے باہر ہو گئے ہیں۔ کراچی کنگز نے ان کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ انجری کا شکار29 سالہ عامر یامین(گولڈ) کے ایم آر آئی اسکین کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن