• news

سٹیل ملز 2015 سے بند، ملازم تنخواہیں، مراعات لے رہے ہیں، سب کو فارغ کرکے نئے بھرتی کئے جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے پاکستان سٹیل ملز کے معاملہ پر جواب طلب کر لیا، چیف جسٹس نے کہا حکومت تمام ملازمین کو فارغ کرے،انہیں بیٹھ کر کھانے کی عادت پڑ گئی ہے،ملز چلاناہوئی تو نئے ملازمین بھرتی کر لے۔سپریم کورٹ میں ملازم زرداد عباسی پرموشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان سٹیل دوہزار پندرہ سے بند پڑی ہے ،اس کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں اور مراعات مل رہی ہیں،حکومت پرسالانہ اربوں روپے کا بوجھ ہے،پاکستان سٹیل ملز بہت مسائل پیدا کر رہی ہے،لگتا ہے ملک کا سارا بجٹ اسٹیل مل میں چلا جائے گا،سیکرٹری صنعت و پیداوار معاملہ کو فوری طور پر دیکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن