نااہلی کیس: الیکشن کمشن نے راجہ بشارت کو جواب جمع کرانیکا آخری موقع دیدیا
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں راجہ بشارت کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔جمعرات کو ممبر پنجاب جسٹس (ر) الطاف ابراہیم کی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ۔ راجہ بشارت کی جانب سے وکیل نوید اختر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔درخواست گزارسیمل وحید کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا گیا، راجہ بشارت کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے ایک دفعہ پھر وقت مانگ لیا۔ وکیل نے کہاکہ درخواست گزار کے جواب کا جائزہ لینے کیلئے مزید وقت دیا جائے۔ ممبر پنجاب نے ریمارکس دیئے آج تو آپ کو بحث کرنے کیلئے بلایا تھا آپ پھر التوا مانگ رہے ہیں،کیس کے حوالے سے بحث مکمل کرنے کا آخری موقع دے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کریں۔بشارت کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔