سرگودھا :قرض سے تنگ 5 بچوں کی ماں، فیصل آباد میں دوشیزہ کی خودکشی
ساہیوال/سرگودھا / فیصل آباد (نامہ نگار+ صباح نیوز) غربت سے تنگ قرضوں میں جکڑی پانچ بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ محلہ وزیر پور سرگودھا ساہیوال کی رہائشی عزیز بی بی لوگوں سے قرض اٹھا کر گزارا کر رہی تھی۔ شوہر مظہر حسین ڈرائیور بیمار ہو کر بے روزگار ہو گیا۔ قرضہ دینے والوں کے بار بار تقاضوں پر عزیز فاطمہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ متوفیہ کو محلہ وزیر پور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ دریں اثناء فیصل آباد میں والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر چودہ سالہ بشریٰ نے کالا پتھر پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔