سعودی عرب: جعلی مصنوعات کی مارکیٹنگ پر 2 ویب سائٹس بلاک
ریاض (اے پی پی)سعودی وزارت تجارت نے غیر ملکی آن لائن مارکیٹنگ کرنیوالی 2 ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے جن کے ذریعے مملکت میں جعلی مصنوعات کی مارکیٹنگ کی جارہی تھی۔سعودی وزارت تجارت کیجانب سے مارکیٹنگ ویب سائٹس کو نئے نافذ ہونے والے قانون تجارت کے تحت بلاک کیا گیا ہے۔