باسکٹ بال:لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے سپورٹس لیگ کیلئے کوالیفائی کر لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی باسکٹ بال ٹیم نے کنیئرڈ کالج ٹیم کو شکست دیکر یونیورسٹی سپورٹس لیگ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ لاہور کالج نے 35 - 37 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ لاہور کالج ٹیم کی کپتان فیروزہ اسلم کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر لاہور کالج پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا تھیں جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس حمیرا مغل اور کوچ آصف اقبال بھی موجود تھے۔