پاکستان خوبصورت ملک، سیکورٹی انتہائی شاندار، اچھا نہ کھیلنے پر مایوس ہیں: شین واٹسن
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے انفرادی اور ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بدقسمتی ہے کہ ہم پرفارم نہیں کر سکے۔میں سمجھتا ہوں کہ دیگر ٹیمیں پہلے کی نسبت مضبوط ہوئی ہیں اور انہوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، ایسے میں ہمارے لیے مایوس کن ہے کہ ہم اچھا نہیں کھیلے لیکن ہم سب کیلئے اس میں سیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کیلئے بہت کچھ ہے۔میں جیسا پرفارم کرنا چاہا رہا تھا ویسا نہیں کر سکا۔ میں پچھلے سال صرف کراچی میں رہا لیکن پی ایس ایل فائیو کی وجہ سے مجھے پاکستان میں گھومنے کا موقع ملا، کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جانے کا موقع ملا۔پاکستان خوبصورت ملک ہے، سکیورٹی انتہائی شاندار ہے، ہمارا بہت اچھا خیال رکھا جا رہا ہے، میری زندگی کا یہ ایک اچھا تجربہ ہے، میرا ہی نہیں دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے بھی اچھا تجربہ ہے۔ یہ میری زندگی کے یادگار لمحات ہیں، سر ویوین رچرڈز سے باتیں کرکے ‘ سوالات پوچھ کر ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں، خوش قسمت ہوں کہ ان کیساتھ ہوں۔