• news

کرونا وائر س خوف‘آئی سی سی اجلاس کانفرنس کال تک محدود

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس کے مرض میں بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے رواں ماہ کے آخر میں دبئی میں شیڈول آئی سی سی بورڈ میٹنگ کو کانفرنس کال تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی سی سی ممبر ممالک کے ارکان نے کرونا وائرس کی وجہ سے اپنی شرکت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا جس کی بنا پر آئی سی سی نے اجلاس کو کانفرنس کال کے ذریعے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مختلف کمیٹیوں کی جانب سے اگر کوئی اہم اور فوری نویت کا معاملہ ہوگا تو اسے زیر غور لایا جائے گا تاہم اس کے پہل سے آگاہ کرنا ہوگا۔آئی سی سی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اجلاس کے آخر میں مارچ کے آخر میں دبئی میں اپنے اجلاسوں کا انعقاد صرف کانفرنس کال کے ذریعے کرے گا۔ بورڈ اور متعدد کمیٹیاں صرف فوری فیصلے کے لئے معاملات پر غور کرنے کے لئے دور دراز سے ملاقات کریں گی ، مئی کے شروع میں مکمل میٹنگوں کا فیصلہ دوبارہ طے کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن