• news

اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام : چودھری شہزاد

بریڈ فورڈ (اے این این ) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس بریڈ فورڈ کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شہزاد نے کہا ہے کہ گذشتہ سات دہائیوں کے دوران اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی منظور شدہ قرار دادوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے۔اقوام متحدہ کی خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ادارہ کمزورکو اس کا حق دلانے کے بجائے صرف طاقتور کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرتاہے۔بھارت پورے خطے میں آگ لگانا چاہتا ہے، عالمی برادری نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کروائے۔ کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو نو لاکھ بھارتی فوج کی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے ان خیلات کا اظہار میڈیا کو دیئے گئے اہم بیان میں کیا۔اُنھوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور عورتوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی نہ بنے اور بھارت کو رائے شماری پر مجبور کرے۔ کشمیری عوام حق خودارادیت کے بغیر کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا تب تک جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن