داری کا الزام:یوگنڈا نے سابق وزیر دفاع کو گرفتار کر لیا
کمپالا(آئی این پی /شِنہوا) یوگنڈا کے سکیورٹی اداروں نے ملک کے سابق وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ہنری تموکنڈے کو غداری کے الزام میں گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان فریڈ اینانگا نے کہا کہ تموکنڈے کو جمعرات کی شب صدر یووری موسیوینی کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے ہمسائیہ ملک سے مدد کا مطالبہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔تموکنڈے کو 2021 کے صدارتی انتخابات میں موسیوینی کے مدمقابل آنے کے اپنے ارادے کا اعلان کرنے کے بمشکل ایک ہفتہ بعد ہی گرفتار کیا گیا ہے۔