جاوید آفریدی کی ہاشم آملہ کو سکواڈ میں شامل کرنے کی سفارش
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیرن سیمی اور محمد اکرم سے سفارش کی ہے کہ ہاشم آملہ کو سکواڈ میں شامل کرلیں، ڈیرن سیمی کو بھی فیلڈ میں آنے کی درخواست کی ہے۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید فریدی نے کہا کہ پی سی بی نے جو فیصلہ کیا مشترکہ مفاد میں کیا، اس فیصلے میں اْس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ عالمی وباء ہے، اس میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا ک کوشش ہوگی کہ متبادل کے طور پر مقامی پلیئرز کو ہی موقع دیا جائے۔غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے جاوید آفریدی نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی فلائٹ آپریشن کی ممکنہ بندش کی وجہ سے پریشان تھے، کھلاڑیوں نے جانے کا فیصلہ سکیورٹی کی وجہ سے نہیں کیا۔ مکمل پی ایس ایل کا انعقاد کامیابی ہے، ہم نے سکیورٹی والا تاثر ختم کردیا ہے۔