• news

تمام غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل میں دستیاب ہیں:ثمین رانا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) لاہور قلندرز کے ٹیم منیجر ثمین رانا نے کہا ہے کہ تمام غیر ملکی کرکٹرز ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہیں۔ ملتان سلطانز کے خلاف میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنانا چاہتے ہیں، ابھی تک کرونا وائرس کی وجہ سے ہمارے کسی کھلاڑی کو کوئی ایشو نہیں، اتوار کو ہمارے ٹیم کے ارکان کرونا ٹیسٹ کروانے جائیں گے۔ ملتان کے خلاف میچ جیت کر اگلے میچز کی پلاننگ کریں گے۔ اگلے میچز میں غیر ملکی کرکٹرز کی دستیابی پر بات چیت ہونا ابھی باقی ہے۔ ملتان کے خلاف میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز ٹیم اب وننگ ٹریک پر آچکی، ہمارے پاس کافی اچھا کمبی نیشن ہے۔ کراوڈ کو یقینی طور پر مس کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن