ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 18 مارچ کو ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا
لاہور(نمائندہ سپورٹس)ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 18 مارچ کو ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سینئر نائب صدر سلمان بخاری اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ٹیکنیکل یوسف ہارون شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کے کریںگے۔ جنرل سیکرٹری ریمنڈ موکسلے اور ڈائریکٹر فنانس پاون گیمرے سمیت دیگر ممالک کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں انگلینڈ میں آئندہ سال ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ انگلینڈ کے ای این مارٹن جو کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈس ایبلیٹی منیجر ہیں پیش کریں گے۔