ٹوکیو گیمز‘ عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر عمل کیا جائیگا: تھامس باخ
لاہور(سپورٹس ڈیسک) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے تناظر میں ٹوکیو 2020 گیمز کو منسوخ کیا جائے یا نہیں اس بارے میں کمیٹی عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر عمل کریگی۔ آئی او سی بھر پور کوشش کرے گی کہ ٹوکیو گیمز منصوبے کے مطابق 24 جولائی کو شروع ہوں اور اولمپک کے کامیاب انعقاد کے لیے کھلاڑیوں کی تیاری مکمل ہو۔ آئی او سی نے وبا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے فروری کے وسط میں عالمی ادارہ صحت اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کمیٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔