• news

13سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکراتحاد کا اعلان22مارچ کوکرینگے،صدرمسلم لیگ (ج)

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ج) ملک کی تیرہ چھوٹی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک سیاسی اتحاد تشکیل دے رہی ہے اس اتحاد کا اعلان بائیس مارچ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کیا جائے گا مسلم لیگ(ج) کے صدر اقبال ڈار نے بتایا کہ سیاسی اتحاد کے لیے تمام جماعتوں سے بات چیت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اس اتحاد میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نثار میمن جیسی اہم شخصیات بھی شامل ہوں گی انہوں نے بتایا کہ سیاسی اتحاد کی یٹسکیل کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے کوشش جاری تھی اور اس سلسلے میں سابق وزیر اعلی سندھ غوث علی شاہ سے بھی ملاقات ہوئی تھی اور اس کے علاوہ متعدد دیگر رہنمائو سے بھی مشاورت ہوئی تھی جس کے بعد فیصلہ ہوا کہ سیاسی اتحاد کے لیے باضابطہ اعلان کردیا جائے اس مقصد کے لیے اکیس مارچ اسلام آباد میں اس اتحاد میں شامل ہونے والی سیاسی جماعتوں کے کارکن اسلام آباد میں جمع ہوں گے اور مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال کریں گے انہوں نے بتایا کہ ہمارا منشور ہوگا کہ ہم ملک کو معاشی لحاظ سے اور خارجہ امور میں ایک خود مختار ملک بنائیں گے کسانوں‘ محنت کشوں اور مزدوروں کو آئین کے مطابق انہیں ان کے حق دلائیں گے

ای پیپر-دی نیشن