اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کشمیراور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی پنجاب، فیصل آباد 11 ، اوکاڑہ 04 ، ساہیوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، نارووال 03 ، جھنگ ، جوہرآباد 02 ، حافظ آباد ، گجرات ، سیالکوٹ سٹی 01 ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ کم سے کم درجہ حرارت کالام،قلات منفی03، پاراچنار ،مالم جبہ اور استورمیں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔