• news

لیبیا: فوج نے حملہ پسپا کر دیا، 25 اہلکار ہلاک، 4 گاڑیاں تباہ

طرابس(شِنہوا)لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومتی افواج نے جنوبی طرابس میں حریف فوج کے حملے کو پسپا کر تے ہوئے حملہ آور فوج کے کم از کم 25 اہلکار ہلاک اور 4 فوجی گاڑیاں تباہ کر نے کا دعویٰ کیا ہے ۔ہفتہ کو اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیا کی حکومتی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومتی افواج نے جنوبی طرابس میں مشرق میں مقیم حریف فوج کے حملے کو پسپا کر دیا ہے جس میں حملہ آور فوج کے کم از کم 25 فوجی ہلاک اور 4 فوجی گاڑیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔محمد گونونو نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری فوج نے رملہ کے علاقے(جنوبی طرابس)میں(مشرقی بنیاد فوج کے) حملے کو پسپا کرتے ہوئے 4فوجی گاڑیاں تباہ اور کم از کم 15فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہماری بہادر افواج نے ایز زارا اور مطابت کے علاقوں(جنوبی طرابس) میں بھی حملے پسپا کرتے ہوئے حملہ آور ملیشیا کے 10 ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔مشرقی بنیاد فوج اپریل 2019 سے طرابس اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں فوجی کارروائیاں کر رہی ہے اور شہر پر قبضہ کرنے اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔دونوں فریقوں نے 12 جنوری کو جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا تاہم دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن