• news

جنوری 2020ء کے دوران آئرن اور سٹیل سکریپ کی درآمدات میں 1.17فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) جنوری 2020ء کے دوران آئرن اور سٹیل سکریپ کی درآمدات میں 1.17فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 22.77ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ دسمبر 2019ء میں آئرن اور سٹیل سکریپ کی درآمدات کا حجم 22.50ارب روپے رہا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن